عمران خان پر حملہ ، فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ کے گھر کی سکیورٹی سخت
فیصل آباد(کرائم رپورٹر) عمران خان پر حملہ کے بعد فیصل آباد میں واقع وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے گھر کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے،ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے گھر کی اطراف کی جانب پولیس کمانڈوز کو تعینات کردیا گیاہے‘احتجاج کے باعث سی پی او فیصل آباد کی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقے میں گشت کرنیکی ہدایت بھی جاری کی گئیں ہیں‘سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی آپریشن کو پابند کیا گیاہے کہ وہ تمام ڈیوٹیوں کی چیکنگ کرکے رپورٹ کریں۔
سکیورٹی سخت