عمران خان نے سندھ آنے کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی کے کرپٹ ٹولے کی کانپیں ٹانگنا شرو ع ہو گئی ہیں : بیر سٹر محمد علی سیف

عمران خان نے سندھ آنے کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی کے کرپٹ ٹولے کی کانپیں ...

  

      پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان نے سندھ آنے کا اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی کے کرپٹ ٹولے کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں یہی وجہ ہے کہ شرجیل میمن مسلسل پریس کانفرنسز کرکے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی رہنما¶ں کی جانب سے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شرجیل میمن کی کرپشن کی داستانیں سب کو یاد ہیں، انکے گھر سے غریب عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے برآمد ہوئے تھے، انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد شدہ شراب کی بوتلیں بھی سب نے دیکھیں ہیں،بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرپشن کے پیسوں سے سندھ کے حکمرانوں نے محلات بنائے ہے، عوام کا پیسہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ رہنما¶ں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرکے سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد شرجیل میمن کو تین تلوار چوک پر لٹکائیں گے۔ انھوں نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیان بازی ترک کرکے صوبے کی حالت زار بہتر کرنے پر توجہ دیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سندھ کی کرپٹ مافیا کے احتساب کے دن قریب ہیں۔ چوروں اور ڈاکو¶ں سے سندھ کے غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائیگا، بیر سٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کی سہولیات سے عوام کو محروم کرکے سندھ کے حکمرانوں نے وہاں کے عوام پر ظلم کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -