"کپتان نے کہا تھا بہادری سے کھیلو" اور میں نے وہی کیا، جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ جیتنے کے بعد محمد حارث کا بیان آ گیا

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ میں بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں محمد حارث کا کہنا تھا کہ کپتان میں مجھے کہا کہ بہادری سے کھیلو تم میں صلاحیت ہے ، تم کر سکتے ہو ، اور پھر میں نے وہی کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے اپنے ٹویٹر پر پیج پر محمد حارث کا بیان جاری کیا ہے ، جس میں محمد حارث کہہ رہے ہیں کہ "
محمد رضوان کےجلد آؤٹ ہونے کے بعد جب میں کریز پر آیا تو بابر اعظم نے کہا کہ تم یہ نہ سوچو کہ تمہارے سامنا ربادا ہے، لینڈی ہے یا کوئی اور بس گیند بائے گیند بیٹنگ کرو اپنی گیم کھیلو بس۔
Impactful performance at the SCG ????
????️ @iamharis63, @Wasim_Jnr and @IftiAhmed221 review Pakistan's victory over South Africa #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvSA pic.twitter.com/AuDjiG1dQZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2022
واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی تھی، جس میں آغاز پر ہی محمد رضوان صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کیئے تھے ، انہوں نے 2 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے حریف ٹیم پر پریشر بلڈ کیا تھا اور پاکستان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، جس کی تعریف پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور نے بھی میچ کے بعد ٹیم کو بریفنگ کے دوران کی ۔
ٹی 20ورلڈکپ، پٹرول ، شرٹس اور بہت کچھ جیتنے کا سنہری موقع مگر کیسے؟ یہاں کلک کریں