لانگ مارچ میں عمران خان کے زخمی ہونے کا معاملہ ، پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کا ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لانگ مارچ میں عمران خان کے زخمی ہونے کا معاملہ ، پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کا ملک ...
لانگ مارچ میں عمران خان کے زخمی ہونے کا معاملہ ، پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کا ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر  رہنماؤں کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے زخمی ہونے کیخلاف پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ نے آج جمعے کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق کنوینرپی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ قیصرکیانی کا کہنا ہےکہ بروز جمعہ ملک گیرشٹرڈاؤن ہوگا، ہماری ریڈلائن کراس کی گئی ہے،آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اورکئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

مزید :

قومی -