پستول کہاں سے اور کتنے میں خریدا ؟ ملزم نوید کی اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی 

پستول کہاں سے اور کتنے میں خریدا ؟ ملزم نوید کی اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو ...
پستول کہاں سے اور کتنے میں خریدا ؟ ملزم نوید کی اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید نے گرفتاری کے بعد اعترافی بیان دیدیاہے جس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، ویڈیو میں ملزم نے بتایا کہ پستول 20 ہزار روپے میں خریدا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں ملزم نوید اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول وقاص نامی لڑکے کے ذریعے وزیر آباد سے ہی ایک بٹ نامی شخص سے 20 ہزار روپے میں خریدا تھا ، کنٹینر کے قریب جا کر میں نے 7 سے 8 گولیاں چلائیں اور ایک گولی پستول میں پھنس گئی ، پستول میں 9 گولیاں ،اضافی میگزین میں 10 گولیاں تھیں جبکہ میرے پاس مجموعی طور پر 27 گولیاں تھیں۔

اس کا کہناتھا کہ میں نے صرف عمران خان کو ہی ٹارگٹ کرنا تھا اس کے علاوہ کسی اور کو مارنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا ، کنٹینر کے اوپر سے مجھے پر فائر ہوا جو کہ ایک دو افراد کو لگے ، مجھے لگنے لگا تھا لیکن میں درخت کے پیچھے ہو گیا ، کنٹینر سے مجھ پر تین سے چار فائر کیئے گئے ،جو کہ اگلی طرف کھڑے گارڈز نے کیئے ، ایک گارڈ جس نے مجھے پکڑا تھا اس کے فائر سے ایک بندے کی موت ہوئی ،میں پھر وہاں سے حویلی کے اندر بھا گ گیا اس کے بعد مجھے نہیں پتا وہاں کیا ہوا، مجھے حویلی سے پکڑ لیا گیا ۔

مزید :

قومی -