عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کے محلے دار اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ جانئے 

عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کے محلے دار اس کے بارے میں کیا کہتے ...
عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کے محلے دار اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ جانئے 

  

وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کنٹینر پر فائرنگ کے دوران ٹانگوں پر دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن کا علاج شوکت خانم میں جاری ہے تاہم فائرنگ کرنے والا موقع سے ہی گرفتار ہو گیا تھا جسے مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نوید کے اہل خانہ کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کیاہواہے جو کہ حفاظتی تحویل میں ہیں ، اس صورتحال میں جب ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے نوید کے محلے داروں سے اس کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا کہناتھا کہ نوید کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ہمارے ساتھ تو بس سلام دعا ہی ہوا کرتی تھی ،نہ اس کا کسی بااثر شخصیت کے ساتھ کوئی تعلق تھا ، ، ہمیں اس کے عمل پر بہت افسوس ہے ، اس نے ہمارے علاقے کی بدنامی کی ہے ۔ 

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محلے دار کا کہناتھا کہ اس علاقے میں ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کے ہی سپوٹرز ہیں لیکن اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں تھا ، یہ مزدور طبقہ تھا، اس کا بھائی شفیق بھی مزدوری کرتا تھا ، کبھی ان کو کسی سیاسی جلسے میں جاتے نہیں دیکھا ۔

ایک اور محلے دار کا کہناتھا کہ اس کے محلے داروں سے زیادہ تعلقات نہیں تھے ، اس کے باہر ہی دوست ہوں گے جن کے ساتھ یہ اٹھتا بیٹھتا تھا ، میں نے یہ بھی سنا ہے کہ اس کا مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے ساتھ تعلق تھا ۔

مزید :

قومی -