عمران خان پر قاتلانہ حملہ، شوبز شخصیات کی شدید الفاظ میں مذمت

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران قافلے پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔اس واقعہ پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکار عثمان خالد بٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان اور فیصل جاوید خان سمیت دیگر کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں اور لکھا کہ "اس طرح کے واقعات ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں"۔
Prayers with Imran Khan, Faisal Javed and the entire PTI convoy.
Had the worst happened (Nauzubillah), this country would have gone into a state of anarchy.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) November 3, 2022
\
اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے ابھی تک بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد وہ تاریکی میں ڈوبے ہوئے دن یاد ہیں، خدا نہ کرے عمران خان کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آئے،کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ پھر کیا ہوگا"۔
I remember the dark,depressing days n time after the assassination of Shaheed mohtarma BeNazir Bhutto. God forbid had anything fatal happened to @ImranKhanPTI no one can imagine what would erupt. If this is his spirit after being shot 3-4 times in the leg we do need to #ImranKhan pic.twitter.com/6hq050rN5S
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 3, 2022
اداکار شان شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ"ہر پاکستانی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہماری امید ہیں اور اللہ ہماری امیدوں کی حفاظت کرے گا انشائ اللہ"۔
The prayers of every Pakistani surrounds you ????????????????????.. you are our hope and ALMIGHTY ALLAH will protect our hope InshaALLAH @ImranKhanPTI @2Kazmi @Shahidmasooddr @fawadchaudhry pic.twitter.com/ovm3aLGGFU
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 3, 2022
اداکارہ وینا ملک نے بھی فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ "خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی، یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ہیں"۔
خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی
یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ھیں ۰۰۰
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 3, 2022
سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ "میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اللہ عمران خان اور دیگر کو محفوظ رکھے۔انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی"۔
Shocked beyond words…May Allah keep @ImranKhanPTI and others safe. Praying for speedy recovery of everyone who’s got injured in this violence.
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) November 3, 2022
اداکارہ ارمینہ خان نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور لکھا کہ "آج کی دنیا میں یہ نہیں چل سکتا"۔
I am shell shocked! Did these guys seriously think that they can get away with this in today’s world? ???? #ImranKhan
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 3, 2022
اداکارہ ثنا جاوید نے لکھا کہ "عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی"۔
مایا علی نے لکھا کہ" خدانخواستہ تاریخ دہرائی نہ جائے"۔ مایا علی نے لکھا کہ "کپتان کے لیے بہت ساری دعائیں جو جوکہ فائرنگ کے حادثے میں زخمی ہوگئے"۔
ارسلان نصیر نے واقعے کو عمران خان کو قتل کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ "پی ٹی آئی چیئرمین فائرنگ کے دوران زخمی ہوگئے"۔انہوں نے سابق وزیر اعظم سمیت فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
Assassination attempt on Imran Khan! Heard he is safe but injured. May Allah keep him, his companions & the protestors safe ????
— Arslan Naseer - CBA (@ArslanNaseerCBA) November 3, 2022
خیال رہے کہ وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر کی مشہور شخصیات نہ صرف اس واقعہ کی شدید مذمت کر رہے ہیں بلکہ عمران خان کے لیے دعائیں اور نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔