پنجاب کے کتنےفیصد رقبے پر گند م کی کاشت مکمل کر لی گئی ؟ جانیے

  پنجاب کے کتنےفیصد رقبے پر گند م کی کاشت مکمل کر لی گئی ؟ جانیے
  پنجاب کے کتنےفیصد رقبے پر گند م کی کاشت مکمل کر لی گئی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبہ پنجاب میں 16.5 ملین ایکڑ رقبہ گندم کے زیر کاشت لانے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جائیں. یہ ہدایات احمد عزیز تارڑ سیکرٹری زراعت پنجاب کی طرف سے شعبہ زراعت توسیع کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے آن لائن اجلاس میں جاری کی گئیں۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب نے گندم کی کاشت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ڈویژن و ضلع وار گندم کی کاشت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بارانی علاقوں میں 64 فیصد رقبے پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے اور آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے ہدایت کی کہ بارانی علاقوں میں گندم کاشت کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ آبپاش علاقوں میں کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے گندم کی کاشت کے عمل کو تیز کیا جائے۔دھان کے علاقوں میں گندم کی کاشت کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی  بروقت کاشت مکمل کی جاسکے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کافیلڈ عملہ گندم کی بروقت کاشت کے قومی فریضہ کی تکمیل کے لئے ہر ممکن طریقہ سے کاشتکاروں کی مدد اور رہنمائی کرے۔انہوں نے زور دیا کہ کسانوں میں تحریک اورترغیب کے ذریعے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش رہے۔