ٹی20 ورلڈکپ, سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی

ٹی20 ورلڈکپ, سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست ...
ٹی20 ورلڈکپ, سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی

  

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی ہے، آسٹریلیا کے 168 رنز کے تعاقب میں افغانستان ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز  ہی بنا سکی ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیااور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے، گلین میکس ویل32 گیندوں 54 رنز بناکر ناقابل شکست رہے.

ٹی 20ورلڈکپ، پٹرول ، شرٹس اور بہت کچھ جیتنے کا سنہری موقع مگر کیسے؟ یہاں کلک کریں

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 25، کیمرون گرین 3، مچل مارش 45، اسٹیون سمتھ 4، مارکس اسٹوئنس 25، کپتان میتھیو ویڈ 6، پیٹ کمنز صفر جبکہ کین رچرڈسن ایک رنز بناسکے۔

 افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، فضل الحق فاروقی 2 جبکہ راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -