چین سب سے زیادہ "بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر" رکھنے والا ملک بن گیا

 چین سب سے زیادہ "بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر" رکھنے والا ملک بن گیا
 چین سب سے زیادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ووہان/ جنیوا (شِنہوا) چین سب سے زیادہ "بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر" رکھنے والا ملک بن گیا ہے ، چین کے 7 شہروں کو ریمسر کنونشن سے "بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں" کے تصدیق نامے ملیں گے، جس سے چین سب سے زیادہ ویٹ لینڈ شہروں کا حامل ملک بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک چینی عہدیدار نے بتایا کہ ریمسر کنونشن برائے ویٹ لینڈز کا معاہدہ کرنے والے فریقین کی کانفرنس کے 14 ویں اجلاس میں  چین کو یہ تصدیق نامے جاری کئے جائیں گے,  کانفرنس 5 سے 13 نومبر تک ہوگی،  اس کا مرکزی اجلاس چین کے وسطی شہر ووہان میں ہوگا جبکہ اسی کے ساتھ متوازی اجلاس سوئٹرزلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوگا، جو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح ہوگا۔

چین کی قومی جنگلات اور سبزگاہ انتظامیہ میں شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو یوآن ہوئی نے ووہان اور جنیوا اجلاس کی مشترکہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس کے بعد دنیا بھر میں 43 "بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر" ہوجائیں گے جن میں سے 13 کا تعلق چین سے ہے۔ "ہو یوآن" نے کہا کہ یہ شہری ویٹ لینڈ ماحولیاتی تحفظ میں بہت بڑی کامیابی ہے۔ ریمسرکنونشن کے سیکرٹری جنرل موسنڈا ممبا نے شِنہوا کو بتایا کہ چین میں(ویٹ لینڈ تحفظ کی) صورتحال حوصلہ افزا ہے۔