عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا ، حملے کی وجہ بتا دی

عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا ، حملے کی ...
عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا ، حملے کی وجہ بتا دی

  

وزیر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے اہل خانہ سےپولیس تحقیقات جاری ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ملزم نوید کی اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وقوعہ کے روز شوہر مجھے دھونکل میں واقع ہسپتال لےکرگیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ موٹرسائیکل پرہم پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے گزرے تھے تو استقبالیہ کیمپ میں اونچی آوازمیں میوزک بجانے پر شوہر کو غصہ آگیا تھا۔ملزم کی بیوی کا کہنا تھاکہ نوید نے بڑبڑاتے ہوئے میوزک بجانے والوں کوبرا بھلا بھی کہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

مزید :

قومی -