ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالتے ہی ملازموں کی شامت آگئی، دفتر میں ہی راتیں گزارنے پر مجبور ہوگئے

ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالتے ہی ملازموں کی شامت آگئی، دفتر میں ہی ...
ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالتے ہی ملازموں کی شامت آگئی، دفتر میں ہی راتیں گزارنے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو کچھ انتہائی کٹھن ڈیڈلائنز دی ہیں، جنہیں پورا کرنے کے لیے ملازمین کو دن رات ایک کرنا پڑ رہا ہے اور ان میں سے کئی آفس میں ہی رات گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں آفس میں سوتی ہوئی ایک خاتون ملازم کی تصویر پوسٹ کی گئی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس صورتحال پر ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ تصویر ٹوئٹر ہینڈل @evanstnlyjonesپر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں خاتون ملازم کام کی جگہ کے پاس ہی فرش پر گدا بچھائے سو رہی ہوتی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ صارف نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”جب آپ کو ’ایلان ٹوئٹر‘ پر اپنے باس سے کسی چیز کی ضرورت ہو۔“ 

اس تصویر میں موجود ملازم ایستھر کرافرڈ ہوتی ہے جو اس ٹویٹ پر ذیلی ٹویٹس میں لکھتی ہے کہ ”جب آپ کی ٹیم ڈیڈ لائن پر پورا اترنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہوتو آپ کو کام کی جگہ پر سونا پڑتا ہے۔ایک ہفتے سے ٹوئٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہو رہی ہیں، پراڈکٹ، ڈیزائن، لیگل، فنانس، مارکیٹنگ سمیت کمپنی کے ہر شعبے کے ملازمین اسی تندہی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔“