داماد کی ساس سے شادی کی خواہش، مبینہ زیادتی کے بعد آگ لگادی

داماد کی ساس سے شادی کی خواہش، مبینہ زیادتی کے بعد آگ لگادی
داماد کی ساس سے شادی کی خواہش، مبینہ زیادتی کے بعد آگ لگادی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ایک آدمی نے شادی سے انکار پر اپنی ساس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کی رہائشی 40سالہ شازیہ نامی خاتون کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا 80فیصد جسم جھلسا ہوا ہے۔

ملزم کی شناخت محمود کے نام سے بتائی گئی ہے۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا داماد محمود اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا، جب خاتون نے شادی سے انکار کیا تو اس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -