سب انسپکٹر کی کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی

سورس: Representational Image
ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں ایک پولیس سب انسپکٹرنے کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملزم کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی نے خود تھانہ درہما میں ایف آئی آر درج کرائی۔
لڑکی کی درخواست پر پولیس نے ملزم سب انسپکٹر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ رواں ہفتے صادق آباد سے بھی ایسی ہی ایک شرمناک خبر سامنے آئی تھی، جہاں ایک سکول ٹیچر کو 10سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ طالبہ ایک سرکاری سکول میں تیسری جماعت میں پڑھتی تھی۔