روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
سورس: File

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق روس سے یہ گندم 372ڈالر فی ٹن کی قیمت پر درآمد کی جائے گی۔ 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت تجارت کی طرف سے روس سے گندم خریدنے کی سمری پیش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گندم 15نومبر 2022ءسے 15جنوری 2023ءکے درمیان درآمد کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر 6روپے فی لیٹر کے مارجن کی بھی منظوری دی گئی۔ تاہم اس کا اطلاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مالی گنجائش کی صورت میں ہو گا۔

مزید :

قومی -کسان پاکستان -بزنس -