عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سعودی عرب اور امریکہ کی مذمت، بیانات جاری کردیے

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سعودی عرب اور امریکہ کی مذمت، بیانات جاری کردیے
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سعودی عرب اور امریکہ کی مذمت، بیانات جاری کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ شب مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ زخمی ہوگئے اور انہیں جائے وقوعہ سے 149کلومیٹر دور شوکت خانم ہسپتال لاہور لیجایا گیا جہاں ان کی مرہم پٹی کی گئی۔ اس افسوسناک واقعے کی امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے بھی مذمت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے۔“

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ “ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں عمران خان پر حملے کی سختی سے مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ ”ہم اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔“