ٹرین کے ٹوائلٹ میں پھنس کر آدمی موت کے منہ میں چلا گیا

ٹرین کے ٹوائلٹ میں پھنس کر آدمی موت کے منہ میں چلا گیا
ٹرین کے ٹوائلٹ میں پھنس کر آدمی موت کے منہ میں چلا گیا

  

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹرین کے ٹوائلٹ میں پھنس کر ایک آدمی موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست بہار کے شہر سہرسا سے پنجاب کے شہر امرتسر تک چلنے والی ’جین سیوا ایکسپریس‘ میں پیش آیا۔ مسافروں نے اندر سے بند ٹوائلٹ سے بدبوآنے کی شکایت کی جس پر ریلوے پولیس نے ٹوائلٹ کا دروازہ توڑا تو اندر نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔

ٹرین سہرسا سے اترپردیش کے شہر شاہ جہان پور تک ساڑھے 800کلومیٹر کا سفر کر چکی تھی جب ٹوائلٹ کا دروازہ توڑ ا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شاہ جہان پور سے امرتسر پہنچنے تک ریلوے پولیس ٹرین میں مسافروں سے اس ہلاک ہونے والے مسافر کے بارے میں پوچھتی رہی مگر کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کے بارے میں کچھ جانتا ہوں۔

پولیس کے مطابق آدمی کی لاش کئی دن پرانی ہے۔ بظاہر لگتا ہے، وہ کئی دن سے ٹوائلٹ میں ہی پھنسا ہوا تھا۔ ریلوے ہسپتال کے ڈاکٹر سنجے رائے کا کہنا ہے کہ ”یہ آدمی ممکنہ طور پر ٹوائلٹ میں پھسل کر گرا اور کومہ میں چلا گیا اور کومہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔“ رپورٹ کے مطابق تاحال آدمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریلوے پولیس کی طرف سے ریاست بہار کے ریلوے سٹیشنوں پر اس آدمی کی تصویر کے ساتھ ورثاءکی تلاش کے لیے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -