"افواج پاکستان کی لیڈرشپ کی انتھک کاوش کی وجہ سے عمران خان نے وہ باتیں نہیں کیں جو کرنے والے تھے" کامران خان کا دعویٰ

"افواج پاکستان کی لیڈرشپ کی انتھک کاوش کی وجہ سے عمران خان نے وہ باتیں نہیں ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے عمران خان نے قوم سے خطاب میں وہ باتیں نہیں کیں جو وہ کرنے والے تھے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا "افواج پاکستان کی لیڈرشپ کی انتھک کاوش وجہ ہے کہ الحمداللہ عمران خان کے لہجے اور جذبات میں قدرے قرار آیا ہے، وہ گفتگو نہیں کررہے ہیں جو کرنے والے تھے۔"

کامران خان کے مطابق "یقیناً انہوں نےپرانی تقریر سنا کرعوام کو چونکا دیا کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوگا، حملہ آور کو دینی انتہا پرست ڈکلئیر کیاجائے گا اس کے باوجود متوازن لہجہ۔"

خیال رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے اپنے خطاب میں عمران خان نے اپنی 24 ستمبر کی تقریر چلوائی جس میں انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ ان پر توہین مذہب کا الزام عائد کرکے قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے حملہ آور کی جو پہلی ویڈیو سامنے آئی تھی اس میں بھی اس نے اسی قسم کا الزام عائد کیا تھا۔