"لانگ مارچ میں وقفے کے دوران صرف ترلے اور پاؤں پکڑنے کا پروگرام ہوگا" خواجہ آصف کا طنز

"لانگ مارچ میں وقفے کے دوران صرف ترلے اور پاؤں پکڑنے کا پروگرام ہوگا" خواجہ ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن  لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ترلے کریں گے اور پاؤں پکڑیں گے۔  اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا " لانگ مارچ میں وقفہ، عمران خان  کی مکمّل صحت یابی تک مؤخر.وقفے کے دوران صرف ترلے اور پاؤں پکڑنے کا پروگرام ہو گا."

خیال رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیسے ہی صحت مند ہوں گے تو دوبارہ اسلام آباد کی کال دیں گے۔

مزید :

قومی -