"  چیف جسٹس اپنی سربراہی میں بینچ بنا دیں،  900 اور 18 قتلوں  اور اس کے زخم کی تحقیقات کروا لیں" رانا ثناء اللہ کا عمران خان کے خطاب پر رد عمل

"  چیف جسٹس اپنی سربراہی میں بینچ بنا دیں،  900 اور 18 قتلوں  اور اس کے زخم کی ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ سے تحقیقات کی پیشکش کردی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا "فتنہ قوم کو گمراہ کر رہا ہے، چیف جسٹس اپنی سربراہی میں بینچ بنا دیں؛ 900 اور 18 قتلوں کی انکوائری کروا لیں اور اس کے زخم کی بھی تحقیقات کروا لیں۔ اس کے زمانے میں جتنی تحقیقات ہوتی رہیں کیا یہ استعفیٰ دے کر انکوائری کراتا تھا؟ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس ہمارے ماتحت ہے یا ان کے؟"

خیال رہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ ایک ظالم شخص ہے جس کے نزدیک انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اس نے ماڈل ٹاؤن میں سیدھی گولیاں چلوا کر 14 لوگوں کو شہید کروایا۔ انہی کے وزیر عابد شیر علی کا باپ کہتا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے 18 قتل کیے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ ان پر انسانی حقوق کی ایک رپورٹ موجود ہے کہ انہوں نے 1997 سے 99 کے درمیان 900 لوگوں کو پولیس مقابلوں میں قتل کروایا ۔ اس بارے میں عابد باکسر کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں کہ کس طرح شہباز شریف پولیس کو قتل کیلئے استعمال کرتا تھا۔
 

مزید :

قومی -اہم خبریں -