اسد عمر نے کل دوبارہ احتجاج کی کال دے دی

اسد عمر نے کل دوبارہ احتجاج کی کال دے دی
اسد عمر نے کل دوبارہ احتجاج کی کال دے دی
سورس: File

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کل دوبارہ احتجاج کی کال دے دی۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا "کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے. ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی. ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا.  میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔"

خیال رہے کہ عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد آج جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی، لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر اور کراچی میں شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -