عمران خان کی ہسپتال میں ابتسام سے ملاقات، حملے کے وقت پہنی شرٹ پر دستخط، گھر آنے کا وعدہ، قوم کا ہیرو قرار دے دیا

عمران خان کی ہسپتال میں ابتسام سے ملاقات، حملے کے وقت پہنی شرٹ پر دستخط، گھر ...
عمران خان کی ہسپتال میں ابتسام سے ملاقات، حملے کے وقت پہنی شرٹ پر دستخط، گھر آنے کا وعدہ، قوم کا ہیرو قرار دے دیا
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کا حملہ ناکام بنانے والے نوجوان ابتسام سے شوکت خانم ہسپتال میں ملاقات کی ہے۔

عمران خان کے اپنے فیس بک پیج پر اس ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عمران خان اسی شرٹ پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ  رہے ہیں جو گزشتہ روز ابتسام نے پہنی ہوئی تھی۔ دستخط کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوان کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ اس پر ابتسام نے کہا کہ قوم کے ہیرو تو آپ ہیں۔ میری امی بھی آپ کی بہت بڑی سپورٹر ہیں، انہیں دو ہفتے پہلے ہی ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور یہ دو دن ان پر انتہائی مشکل گزرے ہیں۔ عمران خان نے نوجوان سے وعدہ کیا کہ اب وہ جب بھی وزیر آباد آئیں گے تو ابتسام کے گھر ضرور جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی کہا کہ وہ اس وعدے کو یاد رکھیں۔

مزید :

قومی -