مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اجلاس، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع

Nov 04, 2024 | 09:52 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال کے علاوہ بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا، بعد ازاں پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17.5 فیصد ہے۔

مزیدخبریں