کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں،جسٹس منصور علی شاہ  کا سوئی ناردرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس میں وکیل سے مکالمہ 

Nov 04, 2024 | 11:12 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس  نمٹا دیا، چیف جسٹس منصور علی شاہ  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ اس کیس کی نظرثانی تو ابھی زیرالتوا ہے،26ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں،عدالت نے سوئی ناردرن کے زائد بلنگ کیس کو نمٹا دیا، سپریم کورٹ نے کہاکہ زیرالتوانظرثانی کیس میں درخواستگزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں