14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید

14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک ...
14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر 14، 14 کیس ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ قوم سے خوف ختم ہوچکا، ہم نے40 دن کا چلہ کاٹا،صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، کہانی بنانے والے کو داد دیتا ہوں۔ سابق وزیر کاکہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان (حکمرانوں) کے دوروں سے کوئی سرمایہ کاری آئی، زمین پر ٹیکس بڑھا دیے گئے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا الیکشن پوری دنیا پر اثر ڈالتا ہے۔