بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا ءکرلیا

بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا ءکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاپاز(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا ءکرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل بولیویا میں پیش آیا جہاں ایک مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود 200 فوجیوں کو اغوا ءکرلیا۔
بولیویا کے فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلح گروپ نے کوکھابامبا شہر میں قائم فوجی بیرکوں پر حملہ کیا جہاں سے اسلحہ ور گولہ بارود قبضے میں لینے کے بعد 200 فوجیوں کو اغواء کرلیا۔
بولیویا کی فوج نے مسلح گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن رہتے ہوئے فوری طور پر فوجی بیرکوں کا قبضہ چھوڑے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس عمل کو ملک کے خلاف غداری تصور کیا جائے گا۔