اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کردی،سپریم کورٹ میں درخواست وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کیخلاف ہے،آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے،درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے،قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سنیارٹی کے مطابق ہوگا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کاتقررکالعدم قرار دیا جائے،نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔