ڈونلڈٹرمپ کوجان ایف کینڈی کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے:روس
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے خبردار کردیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔
روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے امریکی صدارت کے لئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو یوکرین میں جنگ نہیں روک سکیں گے۔ اگرانہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کی تو قتل کردیا جائے گا۔ امریکی انتخابات میں روس کے لئے کچھ نہیں بدلے گا۔
دوسری جانب امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، تیاریاں مکمل، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اورکاملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ الیکشن میں کامیابی کیلئے 270 ووٹ لینا ضروری ہے۔