کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بڑے بھائی اسرار العباد طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرار العباد طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اسرار العباد نے اپنی سیاسی زندگی میں رکن قومی اسمبلی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دی تھیں۔
ان کی وفات پر اہلخانہ، دوستوں اور سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔