جو بل آرہا ہے، اس کے لئے ہم تیار ہیں:شیخ وقاص اکرم

Nov 04, 2024 | 05:42 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جو بل آرہا ہے، اس کے لئے ہم تیار ہیں۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی طور پر پاکستان میں ہیومن رائٹس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بل آرہا ہے اس کے لئے ہم تیار ہیں، ان فسطائی لوگوں سے اس فسطائیت کی امید ہی کی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آپ شہریوں کے حقوق دبا کر دہشت گردی کنٹرول نہیں کرسکتے ۔

مزیدخبریں