' نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی بڑی کوشش کی،،آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے میچ کے بعد حارث روف کا بیان

Nov 04, 2024 | 05:52 PM

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے کہا ہے کہ ہم نے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی بڑی کوشش کی، پوری جان لڑائی۔میلبرن آسٹریلیا سے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں حارث رؤف نے کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ لو سکورنگ میچ تھا ہم نے وکٹیں لینے کی کوشش کی تاکہ جیت جاتے، ہم نے میچ میں پوری جان لڑائی ہے۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہم نے وکٹیں لیں سب نے بہت کوشش کی ہم ٹارگٹ کا دفاع کر سکتے تھے، میرے پاس چانس تھا کہ میں ہیٹ ٹرک کرتا لیکن بدقسمتی سے نہیں سکا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایم سی جی بہت پسند ہے، میں نے یہاں ہیٹ ٹریک کی ہوئی ہے، اس گراؤنڈ سے بڑی یادیں وابستہ ہیں یہاں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم نے ایکسٹرا رنز دیے، کوشش ہو گی کہ آئندہ میچز میں غلطیاں نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ میں 20، 30 رنز کم بنے ہوں تو بولنگ میں آپ قابو پا سکتے ہیں، میں نے 100 فیصد محنت کی ہے اور وکٹیں بھی لیں، ٹیم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ایم سی جی میں بھارت کے خلاف بہت قریب جا کر ہارے، ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی قریب جا کر ہارے۔ان کا کہنا تھا کہ نتائج آپ کے حق میں کبھی آتے ہیں کبھی نہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے کوشش کتنی کی ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ رنز اسی صورت میں بنتے ہیں، جب آپ پارٹنرشپ لگاتے ہیں اس میں تھوڑی کمی رہ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ اگلے میچز میں پارٹنر شپ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ کریمپس کھیل کا حصہ ہیں انجری بتا کر نہیں آتی کسی وقت بھی آ سکتی ہے، شاہین آفریدی ابتدا میں وکٹیں لیتے ہیں انہوں نے آسٹریلیا پر بھی دباؤ ڈالا، آنے والے میچز میں شاہین کی بولنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں