سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام،کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں 

  سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام،کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے ”آپریشن جاسمین“ کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہیجن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبدالرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں ؎ کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے؎ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہییہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں۔