وفاقی وزیر اور سیکرٹری مذہبی امور جدہ کے لئے روانہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،وفاقی سیکرٹری سید عطاء الرحمن آج پی آئی اے کی فلائٹ PK 741کے ذریعے اسلام آباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ 8نومبر کوعمرہ کی سعادت حاصل کریں گے 9نومبر کو جدہ پہنچیں گے اور عالمی نمائش اور بین الاقوامی حج کانفرنس کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔
