سعودی وزارت حج نے پرائیویٹ سیکٹر کیلئے نظام تبدیل کر دیا

   سعودی وزارت حج نے پرائیویٹ سیکٹر کیلئے نظام تبدیل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج 2026ء سعودی وزارت حج نے پرائیویٹ سیکٹر کے لئے ایک دفعہ پھر نظام تبدیل کر دیا،مشاعر اور گراؤنڈ سروسز کو علیحدہ کر دیا گیا گراؤنڈ سروسز دینے والی کمپنی لازمی نہیں کہ وہ مشاعر کی سروسز کیلئے بھی منتخب ہو۔ مشاعر کاپلاٹ سسٹم سے حاصل کرنا ہوگا ممکن ہے جو پلاٹ آپ نے منتخب کیا ہو وہ جس کمپنی کے پاس ہو اس کی گراؤنڈ سروسز اس کے پاس نہ ہوں گراؤنڈ سروسز میں ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ ہوٹلز اور مشاعر تک کی ٹرانسپورٹ شامل ہوگی بتایا گیا ہے تمام بڑی طوافہ کمپنیوں کو زون Aاور زون Bکے پلاٹس الاٹ کرکے ساتھ انہیں بتا دیا گیا ہے آپ صرف ان ممالک کو سروسز دینے کے پابند ہوں گے زونز کے حصول کے لئے مسار سسٹم حج کانفرنس کے موقع پر یا بعد میں کھولنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کہا ہے سب کچھ کلیئر9سے 12نومبر حج کانفرنس کے موقع پر ہوگا۔