دہشت گردی و شرپسندی کیخلاف پاک فوج اورپولیس کی قربانیاں لازوال ہیں، شیخ محمد زاہد

   دہشت گردی و شرپسندی کیخلاف پاک فوج اورپولیس کی قربانیاں لازوال ہیں، شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)انجمنِ تحفظِ زرگراں سنہری منڈی پرانی انارکلی لاہور کے صدر شیخ محمد زاہد، سینئر نائب صدر سکندر بٹ، نائب صدر متین جاوید، جنرل سیکریٹری حماد مقصود گل، جوائنٹ سیکریٹری عتیق احمد، فنانس سیکریٹری محمد سرفراز اور انفارمیشن سیکریٹری محمد آصف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن و امان کے قیام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں امن ہوگا تو کاروبار فروغ پائیں گے، سرمایہ کاری بڑھے گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔دہشت گردی اور شرپسندی کے خلاف  پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے اداروں اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کسی بھی دہشت گردی یا شرپسندی کے خلاف متحد ہو کر ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔انجمن کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست اور عوام کے باہمی اعتماد سے پاکستان میں امن و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔