ٹرین کی زد میں آکر اور چھت سے گرکر 2 افراد جاں بحق 

  ٹرین کی زد میں آکر اور چھت سے گرکر 2 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گڑھی شاہو اور شاہدرہ میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق   گڑھی شاہو کے علاقے میں 61سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا متوفی کی شناخت 61سالہ محمد سعید کے نام سے ہوئی   جو ریل کار کا انجن بیک کرتے ہوئے انجن کے نیچے آیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قانونی کاروائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی۔دوسرے واقعہ میں شاہدرہ کے علاقے 25 نمبر سٹاپ کے قریب 35 سالہ شخص چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت جمیل ولد نیاز احمد کے نام سے ہوئی۔   

مزید :

علاقائی -