ماہرہ خان، فواد خان کی فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہوگی

  ماہرہ خان، فواد خان کی فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی سپر سٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو دنیا بھر میں 28 نومبر 2025ء_  کو ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید بھی سنیما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔یہ وہ لمحہ ہے جس کا شائقین برسوں سے انتظار کر رہے تھے بڑی اسکرین پر اس خوب صورت جوڑی کو دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گااس فلم میں ماہِرہ خان زندگی کے یادگار کردار میں نظر آئیں گی، اداکار فواد خان پروفیسر کے کردار میں سنیما اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ فلم بہت محنت سے تیار کی ہے اور امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بہت پسند آئے گی۔ 

۔

مزید :

کلچر -