پنجاب، 34 افسران کی گریڈ 17میں ترقی و تعیناتی کے احکامات جاری 

  پنجاب، 34 افسران کی گریڈ 17میں ترقی و تعیناتی کے احکامات جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے 34 افسران کی گریڈ 17میں ترقی و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے،25تحصیلداروں کی گریڈ 17میں اسٹنٹ کمشنر وسیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقیاں و تعیناتیاں کر دی گئیں،5پرائیوٹ سیکرٹریز کی گریڈ 17میں سیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقی و تعیناتی جبکہ 3سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 17 میں سیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی کے بعد تحصیلداروں نئے جگہ پر تعینات کئے گئے تحصیلدار وں میں عامر مسعود کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوارڈی نیشن)چکوال،حفیظ الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ اینڈ کوارڈی نیشن)قصور،ظفر عباس خان کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ، ظہیر احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،جمشید گلزار کو سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،ندیم گوہر کو سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی،محمد امجد،محمد ندیم ملک،شاہد حسین سپرا،محمد جہانگیر،محسن عباس شاہ،محمد مجتبیٰ منظور اورمحمد سعید کی خدمات مزید تقرری کے لئے اے سی ایس جنوبی پنجاب،محمد شاہد محمود کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ،اعظم شیگھان اعوان کو سیکشن آفیسر ایچ ڈی اینڈ پی ایچ ای،طاہر اطہر حفیظ،محمد ثاقب رسول کو سیکشن آفیسر محکمہ صحت، پاپولیشن،محمد تنویر الحسن کو سیکشن آفیسر ریگولیشنز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،امان اللہ نعیم کو سیکشن آفیسر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز،محمد جہانگری کو سیکشن آفیسر جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز،عامر شہزاد کو سیکشن آفیسر مائنز اینڈ منرلز،شوکت اقبال کو سیکشن آفیسر اوقاف و مذہبی امور،عمران صفدر کو سیکشن آفیسر صحت، پاپولیشن،سید واجد علی شاہ کو سب رجسٹرار شالیمار ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا۔ترقی و نئی تعینات حاصل کرنے والے سپرنٹنڈنٹس میں محمد ذیشان احمد کو سیکشن آفیسر (بی اینڈ اے)ایمپلی منٹیشن اینڈ کوارڈی نیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،محمد ارشاد کی خدمات اے سی ایس جنوبی پنجاب کے سپردجبکہ محمد رضوان علی شاہد کو سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ خدمات جاری رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی و نئی تعیناتی حاصل کرنے والے پرائیویٹ سیکرٹری فیاض احمد کو سیکشن آفیسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں خدمات جاری رکھنے،ذکا اللہ کو سیکشن آفیسر اطلاعات، ثقافت،محمد مظفر اقبال کو سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ خدمات جاری رکھنے،محمد یونس خان کو سیکشن آفیسر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس خدمات جاری رکھنے جبکہ محمد ایوب کو سیکشن آفیسر محکمہ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا۔اس کے ساتھ سیکشن آفیسر مینجمنٹ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ طاہر رشید صدیقی کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تعیناتی

مزید :

صفحہ اول -