این سی سی آئی اے کے 6افسران کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میں سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے چھ افسروں کا مزید تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت 6 افسروں کو 3 دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری میں پیش کیا. ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ یہ وائٹ کالر کرائم ہے متاثرین کون کون ہیں؟ معلومات حاصل کرنی ہے ملزموں سے چار کروڑ اٹھاون لاکھ برآمد ہو چکے اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے،. ملزموں کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور اسے سناتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں مزید جسمانی ریمانڈ دیدیا.عدالت نے ہدایت کی کہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزموں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
جسمانی ریمانڈ
