الیکشن ٹربیونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کردی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی،الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا اور اسے مسترد کر دیا، ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کے تقاضوں کو پورا نہیں کیاگیا۔انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ٹربیونل نے باور کرایا کہ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اوروالد کا نام موجود نہیں۔ اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی 2024 کے انتخابات میں پی پی 159 سے مریم نواز کے مقابل تھے اور انہوں نے مریم نواز کی عام انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل
