جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفراسٹر کچر دیکھ کرانتہائی دکھ ہوتا ہے: عبدالعلیم خان 

          جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفراسٹر کچر دیکھ کرانتہائی دکھ ہوتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔اپنے بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکراچی کا موجودہ انفرااسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے کہاجب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے،لیا ری ایکسپریس وے پرجاری کام غیرتسلی بخش ہے، ممبر ساؤتھ کومعطل کرنے کی ہدایت کردی، لیاری ایکسپریس وے کومثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہونگے، یہ سندھ کے عوام کیلئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کراچی کے عوام کوصاف ستھرا شہر اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کریں گے، موٹرویز کی تکمیل سے کراچی پورٹ پورے ملک سے براہِ راست منسلک ہو جائیگا۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -