ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری 

     ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کر دیئے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو اْن کے وکیل  عمران رضا چدھڑ نے دلائل دیئے اور نشاندہی کی کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں بلکہ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا، دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے جوئے ایپ کی ترغیب دینے کے مقدمے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم کرنے کیلئے طلب کر لیا . جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی تو سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی، اوپی بابا اور سبحان کی حاضری مکمل کی گئیں. عدالت ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزموں کو اَن کیخلاف مقدمے کے چالان کی نقول تقسیم کیں. اب  تمام ملزموں پر 17 نومبر کو فرد جرم کی جائیگی، ڈکی بھائی سمیت دیگر کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔ 

ڈکی بھائی 

مزید :

صفحہ آخر -