پہاڑی پورہ ،شہریوں کو نقد رقم سے محروم کرنے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی ادرش مجمعر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران سواریوں کی گاڑی کے ذریعے شہریوں کو نقد رقم سے محروم کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ،جس کا تعلق منظم گینگ سے ہے جوکہ رنگ روڈ، دلہ زاک روڈ سمیت دیگر اطراف میں سواریوں کی گاڑی کے ذریعے شہریوں کو نقدرقم سے محروم کرنے میں ملوث ہے،جس کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،جس کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی گئی نقدرقم۔۔۔۔ بھی برآمد کرلی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق مدعیاں اعجاز علی اور سلمان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو سواریوں کی گاڑی کے ذریعے لوٹنے کی الگ الگ رپورٹس کی تھی ،جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
