نظام پور ،معمولی بحث وتکرار پر نوجوان قتل ،ملزمان فرار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقہ نظامپور میں معمولی بحث و تکرار پر نوجوان کو قتل کردیا گیا ملزمان فرار جبکہ پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا اس حوالے سے عبدالواحد ولد فضل رحمان ساکن جبئی نظامپور نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ تمہارے بھتیجے راہد خان ولد زاہد خان کو فائر کرکے قتل کردیا گیا ہے اور ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع پر فوراً ہسپتال پہنچا تو واقعی میرے بھتیجے راہد خان ولد زاہد خان خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا معلوم یعا کہ میرا بھتیجا مقتول متذکرہ بالا راستہ روند حجرہ مشتاق جبئی نظامپور موجود تھا کہ اسی اثنا طاہر ولد شاہین اور فقیر ولد کابل ساکن جبئی نظامپور نے ان کے ساتھ بحث و تکرار شروع کردی اور بحث و تکرار کے دوران دونوں نے اپنی اپنی پستول سے ان پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کردی جس کے باعث میرا بھتیجا راہد خان لگ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی وجہ عناد معمولی زبانی بحث و تکرار بتائی جا رہی ہے
