پولیس عوام کے خادم ہیں حاکم نہیں ،روشن زادہ خان
شیرگڑھ(نامہ نگار) ایس پی صدر سرکل روشن زادہ خان نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے خادم ہیں حاکم نہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت،جرائم و منشیات کا خاتمہ اور امن کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس کی ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کیا جائیگا وہ گذشتہ روز تھانہ شیرگڑھ میں محرر صدیق خان کو ان کے بیٹے کی ایم بی بی ایس مکمل کرنے پر مبارکباد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل نوردراز خان، پیٹل سیڈ کمپنی کے CEO محمد مشتاق،ممتاز کاشتکار حاجی نعمت اللہ،خائستہ رحمان شاھین اور محمد اشفاق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم سے پولیس کوفوری آگاہ کریں صدر سرکل پولیس دن رات چوکس اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس سے رابطہ کریں پولیس فوری رسپانس دیں گے اس موقع پر نمایاں کارکردگی پر پیٹل سیڈ کمپنی کی طرف سے ایس پی صدر سرکل روشن زادہ خان، ایس ایچ او جہانگیر خان اور اے ایس آئی عادل باچہ کو تحائف پیش کئے گئے جبکہ محرر تھانہ صدیق خان کو انکے فرزند ڈاکٹر مدثر صدیق کے لئےسوینئیر پیش کیا گیا
