لاہورہائیکورٹ،نئے ججز کا روسٹر اطلاق، چار ڈویژن،8سنگل بینجز مقرر
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں نئے ججز روسٹر کا اطلاق گزشتہ روز ہوگیا ۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 4 ڈویژن جبکہ 8 سنگل بینچ پر ججز سماعت کرینگے ججز روسٹر کے مطابق پہلے جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی کیسزکی سماعت (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کرینگے دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز پر سماعت کرینگے تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد جواد ظفر کریمنل کیسز پر سماعت کرینگے چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس طارق محمود باجوہ کریمنل کیسز پر سماعت کریں گے یہ ججز روسٹر 24 دسمبر تک قابل عمل ہے۔
