پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف آپریشن،5کلو سے زائد چرس برآمد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) پولیس نے انسداد جرائم مہم کے سلسلے میں معمول کے گشت کے دوران متعدد اہم کارروائیاں کرتے ہوئے تین مختلف نوعیت کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،سٹی کوٹ ادو پولیس نے ایک مشکوک شخص علی پورکے شمیرکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 کلو 400 گرام چرس اور 1550 روپے وٹک کی رقم برآمد کی،پولیس نے اڈا (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
جہانگیر آباد کے قریب ایک شخص محمد حسنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے وارداتیے محمد رضوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 32 بور پسٹل برآمدکرلیا سنیں تمام الزمان کو حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
