موسم سرما ، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل

  موسم سرما ، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، تفصیل کے مطابق ماتحت عدالتوں میں نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عدالتیں پیر(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

 تا جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعہ کے روز عدالتی وقت صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے، عدالتوں کے اوقات کار میں یہ تبدیلی موسم سرما کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو سہولت میسر آ سکے، واضح رہے کہ نئے اوقات کار یکم نومبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذالعمل رہیں گے، ضلعی عدلیہ نے تمام متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کی پیشی کے دوران نئے اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں ۔