مظفرگڑھ، پی پی269میں جیالے ، متوالے متحد، مخالفین کو سکتہ
مظفرگڑھ،خان پور بگاشیر (خبرنگار،نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے اتحادی فارمولے کے تحت پی پی کے حق میںفیصلہ کرکے بالغ نظری اور سیاسی تدبر کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ فیصلہ نہ صرف اتحاد کی مضبوطی بلکہ جمہوری روایات کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کا یہ اقدام ملکی سیاست میں باہمی احترام،(بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
مفاہمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کا عکاس ہے۔دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والا اتحاد ملک کے استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے ایک مثبت اور دور رس پیش رفت ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوگی اور حکومتی اتحاد مزید کامیابیوں کی جانب گامزن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ سے جمہوریت، مفاہمت اور سیاسی استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم رہی ہے، اور موجودہ سیاسی اتحاد اسی عزم کی ایک جھلک ہے۔مہر ارشاد سیال نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت، خصوصا وزیراعظم اور پارٹی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے پاکستان میں سیاسی بلوغت اور باہمی احترامکی روشن مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں، اور یہی طرزِ سیاست ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور اتحادی حکومت کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ مہر ارشاد سیال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر عوامی امنگوں کے مطابق پالیسیاں تشکیل دیں گی اور جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ اس فیصلے کے بعد پی پی269مظفر گڑھ میں علمدار قریشی کی الیکشن مہم میں تیزی آگئی ہے۔
