اقتصادی آزادی کا عالمی دن آج، عوامی سطح پر تقریبات، واکس کا شیڈول فائنل

  اقتصادی آزادی کا عالمی دن آج، عوامی سطح پر تقریبات، واکس کا شیڈول فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقتصادی آزادی کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانےکا مقصد آزاد معیشت،کاروباری مواقع،مالی خودمختاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،ہر سال 4 نومبر کو اقتصادی آزادی کاعالمی دن ا(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

س عزم کے ساتھ منایا جاتا ہےکہ دنیا بھر میں عوام کو مالی استحکام، روزگار کے بہتر مواقع اور کاروباری آزادی فراہم کی جائے، تاکہ وہ خود مختار معیشت کا حصہ بن سکیں،پاکستان میں بھی اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے عوامی سطح پر آگاہی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیںماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی آزادی کا مطلب صرف کاروباری سہولت نہیں بلکہ ایک ایسا نظام ہے جہاں شہریوں کو اپنے معاشی فیصلے خود کرنے کا اختیار حاصل ہو، تاکہ وہ حکومتی یا سیاسی دبا کے بغیر اپنی محنت اورقابلیت کےمطابق ترقی کرسکیں ۔